مظفرگڑھ ( پبلک نیوز) محلہ بخاری والا میں پولیس رضاکار کی مبینہ طور پر لڑکی کو گھر سے اغواء کرنے کی کوشش، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رضاکار سرفراز ایس ایچ او تھانہ سٹی کی پرائیویٹ گاڑی میں علاقے میں پہنچا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے رضاکار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کی گاڑی کو پکڑلیا ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے رضاکار اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ لڑکی کے اہلخانہ نے قانونی کاروائی کے لیے تھانہ سول لائن کو درخواست دے دی۔
ترجمان مظفرگڑھ پولیس کے مطابق معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کا موقف ہے کہ گاڑی مرمت کروانے کے لیے رضاکار کے حوالے کی تھی۔