’پپیاں اور جپھیاں‘ والی ویڈیو پر فردوس عاشق کی وضاحت آ گئی

04:45 PM, 10 May, 2021

شازیہ بشیر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انھوں نے ذرا انفارمل انداز میں کہا ہوا تھا کہ اس عید پر نہ پپیاں ہوں گی اور نہ جپھیاں ہوں گی۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر کئی لوگوں نے ان پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس ویڈیو پر کہا گیا کہ ایک اتنے بڑے عہدہ پر خاتون کو روا نہیں، ایسے بیان دینا۔ فردوس عاشق کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ آپ نے پپیاں اور جپھیاں والا بیان کیوں دیا۔

معاون خصوصی کا جواب میں کہنا تھا کہ آپ عید پر اپنے عزیز و اقارب کو عید پر گلے ملتے ہیں، یعنی اس بار آپ نے جپھیاں نہیں ڈالنی۔ پپیاں اس طرح کہا تھا کہ آپ اپنے بچوں کو بوسہ دیتے ہیں یا چومتے ہیں، چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ہے لہذا بوسہ دینے سے بھی گریز کریں۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ یہ تو سمجھنے والے پر منحصر ہے وہ بات کو کن معنوں میں لے رہا ہے۔ میں ایک مثبت اور اچھی بات کی لیکن لوگوں نے اپنی مرضی کے معنے دیتے ہوئے اس بات کو ایک بری بات بنا کر پیش کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف سے تلخ کلامی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سخت الفاظ کا استعمال کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں