جوؤں نے معصوم بچی کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

05:46 PM, 10 May, 2021

احمد علی
انڈیانا (ویب ڈیسک) کسی بھی گاؤں رخ کر لیں، وہاں بچوں کے سر میں جوئیں ہونا ایک انتہائی عام اور روز مرہ کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن یہ جوئیں جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں؟ اس بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا۔ہاں جی! امریکی ریاست انڈیانا میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پر چار سالہ بچی کی حالت سر میں جوئیں ہونے کی وجہ سے غیر ہو گئی ہے۔ اس حد تک حالت بگڑ گئی کہ اسے ہسپتال منتقل کرنا مجبوری بن گیا۔ جوؤں کی وجہ سے بچی کو اس حالت تک پہنچانے والی اس کی ماں ہیں۔ شیاننا نیکولی کی غفلت نے بچی کو اس نہج تک پہنچایا۔ شیاننا ایک 26 سالہ خاتون ہیں۔ انھوں نے اپنی غفلت سے بیٹی کو نہ صرف ہسپتال پہنچایا بلکہ وہ موت کے منہ جا پہنچی تھی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوؤں نے بچی کے جسم سے اتنا زیادہ خون پی لیا تھا کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی ہو گئی۔ اس کے جسم میں ہیموگلوبن کی سطح 12 سے کم ہو کر 1.7 تک پہنچ گئی۔ مذکورہ بچی کی بڑی بہن بھی جوؤں کی زد میں آئی لیکن اس کی حالت اتنی زیادہ خراب نہیں ہوئی کہ ہسپتال لے جانا پڑے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بچیوں کی ماں شیاننا کو حراست میں لے لیا ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ مجھے جوؤں کے بارے علم ہی نہیں تھا۔
مزیدخبریں