امام کعبہ نے پاکستان آنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کر لی

05:47 PM, 10 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان آمد کے لیے دی جانے والی دعوت امام کعبہ الشیخ عبد الرحمان السدیس نے قبول کر لی ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز امام کعبہ الیشخ عبد الرحمان کی سربراہی مین اماموں کے گروہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ دیگر ممبران میں امام شیخ شریب، امام شیخ سعد شتری اور امام شیخ صالح حمید شامل تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرائم منسٹر آفس کے آفیشل ہینڈل سے ایک ملاقات کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس کے ساتھ یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امام حرامین کو پاکستان آمد کے لیے دعوت دی ہے۔ آج وزیراعظم آفس کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امام کعبہ نے پاکستان آنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران حج انتظامات کو سراہا تھا اور زائرین کو بہترین سہولتیں دینے پر خادم حرمین شریفین کی تعریف بھی کی تھی۔ اس موقع پر شاہ سلمان بن عبد العزیز کو بھی انھوں نے خراج تحسین پیش کیا تھا۔ وزیراعظم نے کعبۃ اللہ کے امام سے پاکستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا کی بھی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں