باہو بلی کے پربھاس سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے

06:14 PM, 10 May, 2021

احمد علی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں کمائی کے بڑے بڑے ریکارڈ بنانے والی مشہور فلم باہو بلی سے دنیا بھر میں شہرت اور نام کمانے والے اداکار پربھاس معاوضہ لینے میں بھی بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پربھاس کا بھارتی فلم انڈسٹری میں ستارہ اس وقت اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ انھوں نے ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دیتے ہوئے اپنے فن اور کام کا لوہا منوایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں ان کا نام چلتا ہے۔

باہو بلی میں کام کرنے کے بعد بھارتی سنیما کے اندر ان کو ایک باقاعدہ پہچان مل چکی ہے۔ وہ شردھا کپور کے ہمراہ بھی ایک فلم کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کننڈا فلم کے جی ایف کے ہدایت کار کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

کے جی ایف بھی باہو بلی کی طرح بڑے بجٹ کی بڑی فلم ہے اور کئی بڑے ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ فلم ڈائریکٹر پرشانتھ نیل نے پربھاس کو اپنی نئی فلم سالار میں لیا ہے۔ پربھاس نے یہ فلم 100 کروڑ معاوضہ کے ساتھ سائن کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کسی بھی بالی وڈ اداکار کا سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔

مزیدخبریں