ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹر میں فیس بک کمائی کا بڑا ذریعہ ہے۔ دنیا بھر سے کنٹنٹ اپلوڈر فیس بک سے لاکھ اور کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔
فیس بک کے علاوہ مونٹائزیشن کے ذریعہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کی جا رہی ہے۔ مگر کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آ رہا ہوں گا کہ کیا ٹوئٹر بھی مونٹائزیشن کی سہولت دے رہا ہے؟
ٹوئٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعہ آپ ٹوئٹر سے کمائی کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ٹب جار کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ساتھ ٹوئٹر صارف کو ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹ کی اضافی سہولت مل جائے گی۔
ٹپ جار کی مدد سے ٹوئٹر صارفین چند ڈالر کے ذریعہ کسی بھی فرد کی مدد کر سکیں گے جو ان کے دل کو اچھا لگے گا۔ یہ فیچر کیسے حاصل کر سکتے ہیں، اس کو استعمال کیسے کرنا ہے، ٹوئٹر کی جانب سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی ہے جس میں سب سمجھایا گیا ہے جو یہاں دی جا رہی ہے۔