پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،11مئی2021
07:10 PM, 10 May, 2021
وفاقی حکومت کا حدیبیہ پیپر ملز کیس کا از سر نو تحقیقات کرانے کا فیصلہ، حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کی وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کا بغیر سکیورٹی اور بغیر اطلاع پمز ہسپتال کا اچانک دورہ، وزیر اعظم افطاری کے فوری بعد پمز ہسپتال پہنچے، آدھا گھنٹہ ہسپتال میں موجود رہے۔چیئرمین سینیٹ پاکستان محمد صادق سنجرانی نے امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی پارلیمانوں کے سربراہان، سپیکرز اور پریذائیڈنگ آفیسرز کو مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر رمضان المبارک جیسے مقدس مہینہ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کی جانب توجہ دلانے کے لیے خطوط لکھ دیئے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان آمد کے لیے دی جانے والی دعوت امام کعبہ الشیخ عبد الرحمان السدیس نے قبول کر لی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افغانستان کا دورہ، آرمی چیف کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات۔