'اسلام آباد میں 20 نہیں اب 25 لاکھ لوگ آئیں گے'

05:07 PM, 10 May, 2022

احمد علی
جہلم: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے 20 مئی کے بعد آپ کواسلام آباد کی کال دوں گا۔ پہلے میں سمجھ رہا تھا کہ اسلام آباد میں20 لاکھ لوگ آئیں گے لیکن اب بیس نہیں 25 لاکھ لوگ آئیں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے کے شرکاء خصوصا خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا بڑا جلسہ جہلم میں آج تک نہیں دیکھا۔ آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف سے زیادہ پاکستان کے جھنڈے لے کرآئیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، ادھر تو میں بند تھا سارا دن آفس میں رہ کر وزن بھی بڑھ گیا، انتظار میں تھا کہ عوام میں واپس جاؤں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نےدنیامیں600جعلی میڈیا ہاؤسز بنائے اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکیا جعلی میڈیا ہاؤسز کےای یوڈس انفو نے پاک فوج اورعمران خان کو نشانہ بنایا۔ایک پاکستان کی فوج ،دوسراپی ٹی آئی نے پاکستان کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری ساری جائیدادپاکستان میں ہے اورتم کہتےہوعمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے ،شہبازشریف شرم کرو، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے آتے ساتھ ہی کہا بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف جو تمھیں لے کر آیا اس نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے دوستی کرو۔ عمران خان نے مزید کہا کہ روس کیساتھ معاہدہ کرنےجارہےتھے، وہ ہمیں سستا تیل اور گندم دینے کیلئے تیار ہو گئے تھے، کیا شہبازشریف تم روس کیساتھ معاہدہ کر سکتے ہو شہبازشریف پہلے ان سےاجازت لےگا جو انہیں لےکر آئے ہیں شہبازشریف ان کےبھی بوٹ پالش کرے گا لیکن پھربھی اجازت نہیں ملےگی۔
مزیدخبریں