توشہ خانہ کیس: سابق وزیر اعظم عمران خان پر فرد جرم عائد

05:00 PM, 10 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان پر توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے عمران خان پر فردِ جرم عائد کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحتِ جرم اور دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا کوئی کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے نہ لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بتایا ہے کہ ان کی توہین کی گئی ہے، انہیں گرفتاری کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزیدخبریں