اسدعمر کواسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا
05:05 PM, 10 May, 2023
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست لے کر آئے تھے جس میں انہوں نے یہ استدعا کی تھی کہ انہیں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے ۔ اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی طرف گئے جہاں سے باہر نکلنے پر اسلام آباد پولیس کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اسد عمر کو گرفتار کر لیا ۔ شاہ محمود قریشی، علی اعوان ، اسد عمر و دیگر رہنماؤں کے خلاف رات گئے 2 مقدمات تھانہ آبپارہ اور ترنول درج کیے گئے تھے۔ پولیسے مطابق اسد عمر کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہاہے . دوسری طرف حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری ہے، آج صبح پولیس نےپی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ روز کراچی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو گرفتار کیا تھا ۔