صرف بلوائی باہر آئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ دی گئی، مریم نواز

08:30 PM, 10 May, 2023

احمد علی
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے جنہیں کئی ماہ سے زمان پارک میں ٹریننگ دی جا رہی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرز مریم نواز نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا، وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اس کی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔ مریم نواز نے کہا ‏عوام نے تحریکِ انصاف کے دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے، ‏یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔
مزیدخبریں