9 مئی کے ثبوت واضح مگر سزا کیوں نہ ہوسکی؟ رانا ثنا اللہ نے بڑی خبر دیدی

12:09 AM, 10 May, 2024

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ثبوت واضح ہیں، سزا اس لئے نہیں ہوئی کیونکہ ٹرائل ابھی تک نہیں ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی میں ملوث افراد سے متعلق یہ فیصلہ ہوا کہ ان کا ملٹری ٹرائل کیا جائے وہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوگیا، سٹے ہوگیا ابھی تک چل رہا ہے، جب ٹرائل نہیں ہوگا تو سزا کیسے ملے گی؟دہشتگری کی عدالت میں جو چالات پیش ہوئے ہیں، اُن عدالتوں کا قانون یہ کہتا ہے کہ 7 دن کے اندر فیصلہ ہونا چاہیے مگر تاریخ ہی کم از کم ایک ماہ کی پڑتی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے ان پر وکلا کی تنظیمیں دباو بھی ڈالتی ہیں سب سے پہلے ادھر سے ہی دباو آتا ہے، ایک جج کو مضبوط ہونا چاہیے، 9 مئی کی تحقیقات کے لئے اگر جوڈیشل کمیشن بنا دیا گیا تو 3 سال اور گزار جانے ہیں، پھر اگلے 9 مئی کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ کا انتظار کریں گے۔یہاں عام لوگوں کے کیسز کا 15،15 روز تک فیصلہ نہیں ہوتا۔جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔اگر آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوتا تو 30 دن  میں فیصلے ہوجانے تھے۔

مزیدخبریں