بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

09:39 AM, 10 May, 2024

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم اتوار کے روز ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔

ادھر فضائی آلودگی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 162 ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں