طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری،مریم نوازکابڑافیصلہ

10:04 AM, 10 May, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس میں لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا ہر ضلع میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور تحصیل کی سطح پر کالج ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تعلیمی ایمرجنسیکے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صوبے بھر میں طلبہ کو 20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے طلبہ کو 7 سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیےجائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے ادوار میں ہائر ایجوکیشن کا بجٹ زیادہ رہا۔ پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44 اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔

مزیدخبریں