مسلمان گورنر کی رام مندر میں سجدہ کرنےکی ویڈیووائرل

10:24 AM, 10 May, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں جہاں انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے، وہیں اپنی کرسی بچانے کے لیے بھارتی ریاست کے مسلمان گورنر نے مندر میں پوجا بھی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے حال ہی میں ریاست اترپردیش میں متنازع مندر ایودھیا کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے کچھ ایسا کیا ہے جو کہ بھارتی مسلمانوں کے درمیان بھی تنقید کا باعث بن رہا ہے۔

گورنر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مندر کے اندر موجود ہیں، ایودھیا مندر کی اس ویڈیو میں انہیں ہندو مذہب کے خدا کے آگے سجدہ کرتے دیکھا گیا ہے۔

بدھ کے روز دورے کے دوران رام مندر میں گورنر کی جانب سے مختلف حصوں کا دورہ کیا گیا تھا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں آتے رہیں گے کیونکہ ہم پڑوسی شہر باہرائچ سے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گورنر کا کہنا تھا کہ میں ایودھیا کا دورہ کرتا رہوں گا، جنوری میں بھی میں نے 2 مرتبہ پران پراتھشتھا سے قبل دورہ کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ موقع بھی ملے گا کہ میں آفیشلی درشن کروں، یہاں آکر مجھے بے حد خوشی ہوئی اور دلی سکون ملا ہے جبکہ ساتھ ہی گورنر نے یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ پورے بھارت نے ایودھیا مندر میں پران پراتھشتھا کا جشن منایا۔

دوسری جانب مسلمان گورنر کے ہندو مذہب کے خدا کو سجدہ کرنے اور عبادت کرنے کے عمل پر بھارتی مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ کچھ اسے اپنی کرسی بچانے کے لیے عمل قرار دے رہے ہیں۔ 

واضح رہے ایودھیا مندر جو کہ رام مندر کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، بابری مسجد کو شہید کر کے بنایا گیا تھا۔ جس پر بھارت مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں