فاسٹ باؤلرمحمد عامر آئرلینڈ کیلئےروانہ

11:10 AM, 10 May, 2024

ویب ڈیسک: فاسٹ باؤلرمحمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے محمد عامر ڈبلن روانہ ہوئے۔ وہ ڈبلن میں قومی ٹیم کو آج جوائن کرلیں گے مگر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ محمد عامر کا ویزا تاخیر سے جاری ہوا اس لئے وہ ٹیم کے ساتھ پہلے آئر لینڈ نہ جاسکے اور اب روانہ ہوئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔

 آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی اسکواڈ 15 مئی کو لیڈز انگلینڈ پہنچے گا جہاں میزبان کے خلاف 22۔25۔28 اور 30 مئی کو چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں