کراچی: فوجی افسران و جوانوں کو ملٹری اعزازات سے نوازا گیا

11:38 AM, 10 May, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی میں فوجی افسران اور جوانوں کو ستارۂ امتیاز ملٹری، تمغۂ امتیاز ملٹری اور تمغۂ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کور میں رینکس اور اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے شہداء کے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی، انہوں نے شہداء کو قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں 9 شہید فوجیوں کے لواحقین نے تمغۂ بسالت وصول کیا اور 14 افسران کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور 19 افسران کو تمغۂ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں