ویب ڈیسک: ایف بی آر نے نان فائلرز کے خلاف بھرپور ایکشن کی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے پر غور ہوگا، نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر غور جبکہ نان فائلرز کے ہردفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف سم کے ذریعے متبادل ایکشن پر بھی غور کیا گیا اور نان فائلرز کے موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور ہوا جبکہ نان فائلرز کی سم کی بندش میں رکاوٹ کے باعث متبادل پر غور جاری ہے۔
ایف بی آر نے نان فائلرز کا ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا، نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ایف بی آر کا نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 15 مئی تک سمز بند نہ کی گئیں تو عدالت جائیں گے،پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، ایف بی آر کی درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں،10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود سمز بند کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند کروا کر ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ تھا۔