ویب ڈیسک: افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء اور اساتذہ کا ایک وفد جی ایچ کیو یادگار شہداء پہنچا۔ طلباء اوراساتذہ نے یادگارشہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق شرکاء نے شمعیں روشن کرکے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن کو رونما ہونے والے تمام واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
طلباء نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ہم شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔