اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیوی اور بیٹا ہی قاتل نکلے

03:07 PM, 10 May, 2024

ویب ڈیسک: شہری محمد اکرم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ مقتول کی بیوی اور بیٹا ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے فوری طور پر ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ 

انچارج انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی محمد قاسم نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کےملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی نسیم رانی اور اس کا بیٹا مستقیم شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے ملزمان نے مقتول محمد اکرم کو ڈنڈے مار کر اور پھر گلے میں شرٹ سے پھندا ڈال کر بے دردی سےقتل کر دیا تھا۔ ملزمان سے آلہ قتل ڈنڈا اور شرٹ برآمد کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول محمد اکرم کو قتل کرنے کے بعد اپنے جرم کو چھپانے کے لئے واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔ 

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چودھری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کردیا گیا۔

مزیدخبریں