نان اور روٹی کی نئی قیمت مقرر،  نوٹیفکیشن جاری

03:37 PM, 10 May, 2024

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں نان اور روٹی کی نےی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کے نئے نرخ مقرر کردئیے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  شہر میں 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 16 روپے مقرر کردی گئی، جبکہ  120 گرام نان کی نئی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں