عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا 

03:43 PM, 10 May, 2024

 کراچی: پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 19 روپے کا ہو گیا ہے۔

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 366 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے بڑھ کر 2 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

صرافہ تاجر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے، سونے کی قیمت 3 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں