اماراتی شاہی خاندان کی اہم شخصیت انتقال کرگئی

04:15 PM, 10 May, 2024

ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات کی صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق   ابوظہبی کے حکمران شاہی خاندان کے ایک رکن شیخ حزہ بن سلطان بن زید النہیان کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ شیخ سلطان بن زید النہیان کے بیٹے ہیں۔

شیخ حزہ بن سلطان بن زید النہیان، ، گھڑ سواری کے حلقوں میں گھڑ سوار کے طور پر اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے لیے مشہور تھے۔

شیخ حزہ بن سلطان بن زید النہیان کی نماز جنازہ ابوظہبی کی شیخ سلطان بن زاید مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں البطین قبرستان میں  سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان، شاہی خاندان کے افراد اور سرکاری حکام سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم بھی تعزیت کرنے والوں میں شامل تھے۔

"صدارتی  محل نے شیخ حزہ بن سلطان بن زاید النہیان کی وفات پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار  کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت سے نوازے، انہیں ابدی جنت عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں