(ویب ڈیسک ) نتاشہ رحمان : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نامزد گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نامزد گورنر سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ گورنر خبیر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی لاہور پہنچ گئے ہی۔