ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن اے پی ایس گرلز اسکول کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے سرکاری اسکول میں پہلی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کمپیوٹر لیب میں موجود بچیوں سے بات چیت بھی کی۔ مریم نواز کمپیوٹر لیب میں موجود طلباء کے ساتھ بیٹھ گئیں۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ کو بریفگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکول میں موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔