بہاولنگر : شادی شدہ خاتون سے 9 افراد کی اجتماعی زیادتی

08:02 PM, 10 May, 2024

(ویب ڈیسک)معاشرے میں جرائم شرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے جس نے متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، خواتین کی عصمت دری خبروں کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ بہاولنگر میں پیش آیا جہاں  شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ قریبی رشتے دار دوائی دلانے کے بہانے گھر سے لے گیا تھا۔

خاتون کے مطابق دوائی کے بہانے عمران نامی شخص نے بے ہوشی کا انجکشن لگایا، ملزم عمران نے 2 دن قید میں رکھا، اس دوران 9 افراد نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے بتایا کہ وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرکے انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں