(ویب ڈیسک ) پنجاب میں روٹی 16 روپے کی بجائے 15 روپے ملے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب روٹی قیمت ریلیف پروگرام میں ایک اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ روٹی 16 روپے کی بجائے 15 روپے ملے گی۔
ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر اتفاق کرلیا گیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، نان بائی ایسوسی ایشن سے روٹی کی نئی قیمت پر اتقاق رائے ہوا۔ روٹی کی نئی قیمت تمام تندوروں پر واضح جگہ آویزاں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریلیف کی بنیادی سطح تک فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ شہری روٹی قیمت کی شکایت وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلپ لائن 080002345 پر اندراج کروائیں۔