کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کس اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟
04:34 AM, 10 Nov, 2021
ممبئی: (ویب ڈیسک) تصویروں میں نظر آنے والی یہ خوبصورت بچی آج بالی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک بن گئی ہے۔ اس کا تعلق کرکٹ اور مشہور شوبز کے خانوادے سے ہے۔ بچپن میں ہم سب پیارے لگتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو بچپن میں ہی خوبصورتی سے لبریز تھے اور اب بڑے ہو کر گلیمر کی دنیا پر راج کر رہے ہیں۔ آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی اداکارہ کے بچپن کی تصویر لے کر آئے ہیں جسے دیکھ کر آپ اسے پہچان بھی نہیں پائیں گے کیونکہ یہ خوبصورت نظر آنے والی لڑکی اب پورے ملک کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ جی ہاں! یہ تصاویر کسی اور کی نہیں بلکہ تیمور کی بڑی بہن سارہ علی خان کے بچپن کی ہیں۔ سارہ علی خان ان مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو اکثر اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سارہ ناصرف اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کرتی ہیں بلکہ بعض اوقات اپنے بچپن کی تصویریں شیئر کرکے لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک تصویر سارہ نے شیئر کی تھی جس میں سارہ کیمرے کے قریب کھڑی ہیں اور انہوں نے گلابی رنگ کا فراک پہن رکھا ہے۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی بہت تیزی سے وائرل ہو گئی۔ آج بھی سارہ کی یہ تصویر ان کے مداحوں کے دل کے بہت قریب ہے۔ لوگوں نے اس تصویر کا تیمور سے موازنہ کیا۔ سارہ علی خان جلد ہی کئی فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ 'اترنگی رے' میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ آنند ایل رائے کی فلم 'نخرے والی' میں بھی اپنے طنز ومزاح سے لوگوں کا دل جیتنے والی ہیں۔