پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10 نومبر 2021
09:04 AM, 10 Nov, 2021
وزیر داخلہ شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے، کہتے ہیں کوئی گیم شروع نہیں ہورہی، گیم صرف عمران خان کی ہے، عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، سپریم کورٹ سب کے لئے برابر ہے،سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے، یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، وزیر داخلہ کا کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کے سوال پر جواب دینے سے گریز۔ وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات، اٹارنی جنرل نے سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کیس پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، خالد جاوید خان نے عمران خان کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا، وزیراعظم کے سکیورٹی اسٹاف نےسپریم کورٹ کے داخلی دروازوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سانحہ اےپی ایس کیس کی سماعت، وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وزیراعظم کو آج ہی بلائیں ان سےخود بات کریں گے، ایسےنہیں چلے گا، کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے، کہتے ہیں کوئی گیم شروع نہیں ہورہی، گیم صرف عمران خان کی ہے، عمران خان کی حکومت کامیاب رہے گی، سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے، سپریم کورٹ سب کے لئے برابر ہے،سپریم کورٹ بھی جمہوریت کا حصہ ہے، یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، وزیر داخلہ کا کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کے سوال پر جواب دینے سے گریز۔ وزیراعظم کہتے تھے اپوزیشن کو این آر او نہیں دوں گا، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں عمران خان نے خود کو اور وزرا کو ماسٹراین آراودیا، حکومت ملکی مسائل پر قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے نیب ترامیم کرکےاپنی کرپشن پرپردہ ڈالا، نیب آج ملک کے اندر ایک ڈرامہ بن چکا ہے، نیب قوانین کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔