3 سال میں کتنے افراد نے جنس تبدیل کرائی

11:30 AM, 10 Nov, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز : 3 سال کے دوران ملک میں 28 ہزار 723 افراد نے طبی بنیاد پر جنس تبدیل کرائی۔ وزارت داخلہ نے جنس تبدیلی سے متعلق تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دیں. تحریری جواب کے مطابق 16ہزار 523 افراد مرد سے عورت میں تبدیل ہوئے۔ 12 ہزار 154 افراد نے عورت سے مرد میں جنس تبدیل کرائی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مرد سے ٹرانسجینڈر میں 9، ٹرانسجینڈر سے مرد میں 21 افراد نے جنس تبدیل کرائی۔9 افراد ٹرانسجینڈر سے عورت میں تبدیل ہوئے۔
مزیدخبریں