پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

12:30 PM, 10 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ پنجاب حکومت لاہور کی ڈیڑھ کروڑ آبادی میں سے مزید 18 لاکھ افراد کو نجی و سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولیات کے لیے یونیورسل ہیلتھ کارڈ فراہم کرے گی۔ نجی و سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے آئندہ سال یونیورسل ہیلتھ کارڈ کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ لاہور کی ڈیڑھ کروڑ آبادی میں سے 18 لاکھ گھرانوں کو یونیورسل کارڈ دئیے جائیں گے۔ لاہور میں اس سے قبل صحت سہولت کارڈ کے تحت 5 لاکھ سے زائد افراد رجسڑڈ ہو چکے ہیں۔ مزید 18 لاکھ افراد کی نشاہدہی اور تصدیق کے لیے نادرا سے مدد لی جارہی ہے۔ نادرا کے ساتھ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور میں مجموعی طور 24 لاکھ افراد کو یونیورسل ہیلتھ کارڈ کی مدد سے علاج معالجے کی سہولیات ملیں گی۔
مزیدخبریں