وزیراعظم نے کھلے دل سے پھر اپوزیشن کو مشاورت کا موقع دیا
01:30 PM, 10 Nov, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر کھلے دن کا مظاہرہ کر کے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مشاورت کا موقع دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ میں خرابی کی نشاندہی کریں۔ آج وزیراعظم سے سینیٹ کے تمام پارٹی اور اتحادی اراکین نے ملاقات کی۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق سب کو اعتماد میں لیا گیا۔ تمام اراکین نے وزیراعظم کو حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں انتخابی اصلاحات کا بل بھرپور حمایت کے ساتھ پاس کیا جائے گا۔ پارلیمان کا مشترکا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا اوورسیز کو بھی انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق دیا جائے گا۔