پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،10نومبر 2021

04:00 PM, 10 Nov, 2021

شازیہ بشیر
سپریم کورٹ کاسانحہ اےپی ایس کےذمہ داران کاتعین کر کے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنےکاحکم ،چیف جسٹس نےریمارکس دئیے سانحہ اے پی ایس سکیورٹی کی ناکامی تھی،ریاست نےبچوں کوانصاف دلوانےکےلیےکیاکیا؟7 سال سےکسی بڑے کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی،آپ بااختیاروزیراعظم ہیں،حکومت والدین کاموقف لےکرکارروائی کرے ملک میں کوئی مقدس گائےنہیں،آپ حکم کریں ہم ایکشن لیں گے،وزیراعظم عمران خان کاسپریم کورٹ کےججزسےمکالمہ،کہا پتہ لگائیں 80 ہزار افراد کیوں مارے گئے،ہمارے ہی اتحاد نے ہم پر 480 ڈرون حملے کیوں کروائے،مشروف دور میں امریکہ کی جنگ میں کودنے سے منع کیا تھا،عدالت نے ریماکس دئیے آپ وزیر اعظم ،ان وجوہات کاپتہ لگاناآپ کی ذمہ داری ہے بہت آسان تھا کہ نواز شریف اور چودھری نثار پرمقدمہ درج کروا دیتے،اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کے سانحہ اے پی ایس کیس پردلائل، کہا کیا سانحہ اے پی ایس کے بعد نواز شریف نے استعفی دیا؟،جب سانحہ ہوااس وقت پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختونخوا میں تھی ،کہاعدالت میں موجودکوئی بھی ایک ایساپیراگراف بتادیں جس پر حکومت نےعمل نہیں کیا سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس،وزیراعظم نےاےپی ایس کیس سےمتعلق قانونی نکات پرتفصیلی مشاورت کی،اٹارنی جنرل نےسپریم کورٹ کےمختصر فیصلے پربریفنگ دی،مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان نے قانونی پوزیشن سےآگاہ کیا،وزیراعظم نےکہاشہداہمارا فخر،حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقےسےاداکرےگی وزیراطلاعات فواد چودھری کہتےہیں انٹیلی جنس کی ناکامی ہرملک میں ہوتی ہے،نائن الیون بھی انٹیلی جنس ناکامی ہی تھی،7 بمبار 3 ماہ تک وائٹ ہاوس کےسامنےرہے،کسی کوپتہ نہیں چلا،کہااس معاملےپرتمام سیاسی جماعتوں نے اختلافات پس پشت ڈال کرنیشنل ایکشن پلان بنایا،وزیراعظم نےعدالت کوساری صورتحال سےآگاہ کردیا ہے
مزیدخبریں