پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے
04:30 PM, 10 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 554 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 2 فیصد رہی،ملک بھر میں ایک ہزار 167 افرادانتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے 46 ہزار128 ٹیسٹ کئے گئے،554 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ 2 فیصد رہی۔ملک بھر میں12 لاکھ 78 ہزار 114 افراد اب تک کورونا سے متاثرہوچکے۔ مہلک وبا ایک روز میں مزید 8 زندگیاں نگل گئی،اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 566 ہو گئی ۔ملک بھرمیں22ہزار958 افراد کووڈ کے باعث اسپتالوں اور گھروں میں زیرعلاج ہیں، ایک ہزار 167 کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز 443 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے،اب تک اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد12 لاکھ 26 ہزار 590 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔