وزیراعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کرلی

01:17 PM, 10 Nov, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر رپورٹ طلب کرلی، ‏ وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، جس میں حکم امتناع کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے معاملات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی صدارت میں اجلاس میں اب تک کی پیش رفت پر جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی تفصیلات پیش کی جائیں،‏ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزرچکے ہیں، رپورٹ میں بتایا جائے متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں وزارتوں ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں