اے این پی کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل

03:21 PM, 10 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے شمولیتی تقریب میں زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ  نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا ہوں۔

وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، کے پی حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔

مزیدخبریں