پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ

04:04 PM, 10 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  پنجاب میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث   پنجاب حکومت  نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی میں پہنچ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق  مقامی طور پر مصنوعی بارش کا پاکستان میں پہلا تجربہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال میں یو اے ای کی حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے تجربے کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا۔کل بروز پیر کو بادلوں کی موجودگی کے بعد مصنوعی بارش کی جائے گی۔   محکمہ ماحولیات محکمہ موسمیات سمیت متعدد ادارے مصنوعی بارش کا تجربہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں