برطانیہ اور  امریکا کےیمن  کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے  

04:46 PM, 10 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) امریکا اور   برطانیہ  نے یمن  کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے  کر دیئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں  پر فضائی حملے کیے گئے، جس میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔

پینٹاگون نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے ان تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بین الاقوامی پانیوں میں جانے والے فوجی اور سویلین جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے مختلف ہتھیار تھے۔

دونوں ممالک نے جنوری سے یمن پر بارہا حملے کیے ہیں تاکہ حوثی باغیوں کو بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیل سے منسلک تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے سے روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ   جولائی میں صوبہ الحدیدہ میں حملوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے۔

حوثی باغی بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے راستوں پر حملے کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ رہے ہیں۔

تقریباً ایک سال کے دوران حوثی باغیوں کے 100 سے زیادہ حملوں میں چار ملاح ہلاک اور دو بحری جہاز ڈوب چکے ہیں، جب کہ ایک جہاز اور اس کا عملہ گزشتہ نومبر میں ہائی جیک ہونے کے بعد سے زیر حراست ہے۔

مزیدخبریں