بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر حکومت پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

06:10 PM, 10 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )  چیمپئنز ٹرافی 2025  کے موقع پر بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر حکومت پاکستان نے بھی منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ   بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر حکومت پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے،  بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی تو پاکستان ٹیم بھی کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کرےگی،  جب تک تعلقات ٹھیک نہیں ہوں گے پاکستان بھارت کے ساتھ نہیں کھیلے گا،   پاکستان کسی ایونٹ میں بھارت کے ساتھ میچ نہیں کھیلے گا، بھارتی انکار کے بعد پاکستانی حکومت ہر صورتحال کا سامنا کرنے پر تیار ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق  بھارتی حکومت یا کرکٹ بورڈ کے پریشر میں نہیں آئیں گے،   بھارت کے پاس نہ آنے کا کوئی جواز نہیں ہے،   پاکستان کو  ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو قبول نہیں، بھارت کے ساتھ اب برابری کی سطح پر بات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پاکستان حکومت کا بھارت کے اولمپکس 2036 میں بڈ کرنے کے خلاف بھی جانے کا امکان ہے،حکومت اولمپکس کمیٹی کو بھارتی بڈ کے خلاف خط لکھنے کا سوچ رہی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں بھی اگلے سال ایشیاکپ، ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور 2026 میں مینز ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   آئی سی سی نے پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، پی سی بی   نے حکومت پاکستان کے ساتھ رابطہ کر کے بھارت کے نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

مزیدخبریں