میاں، بیوی کے جھگڑے نے محکمہ ریلویز کو 3 کروڑ کا نقصان پہنچا دیا

07:09 PM, 10 Nov, 2024

ویب ڈیسک: بھارت میں ریلوے کے ایک ملازم کا بیوی کے ساتھ جاری تنازع محکمہ ریلویز کو 3 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا سبب بن گیا۔

تفصیلات کےمطابق فون پر ہوئی معمولی سی غلط فہمی سے ریلوے کے ایک ملازم کے لیے غیر معمولی واقعات کا سلسلہ شروع ہوا، جس نے قانونی اور ذاتی مسائل کی 12 سالہ داستان کو جنم دیا، اور بالآخر ان کی طلاق پر منتج ہوا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کی پریشانیاں اس وقت شروع ہوئیں، جب وہ  ریاست آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں ایک شفٹ کے دوران وہ اپنی بیوی کے ساتھ فون پر بات چیت کررہے تھے۔

مایوسی میں کال ختم کرتے ہوئے انہوں نے  اپنی بیوی سے کہا: ’ہم گھر پر بات کریں گے، اوکے؟‘ لیکن ان کے کام کی جگہ کا مائیکروفون نادانستہ طور پر آن رہ جانے کے باعث، اس جملے کو ایک ساتھی نے سن لیا۔

ساتھی نے اسے پابندی شدہ ٹریک سے ایک مال بردار ٹرین کو شورش زدہ علاقے میں بھیجنے کی منظوری کا پیغام سمجھ لیا،اس غلطی کے نتیجے میں اگرچہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا لیکن رات کے وقت کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے باعث بھارتی ریلوے کو  ٹھیک ٹھیک مالی نقصان پہنچا جس کی مالیت مبینہ طور پر 3 کروڑ بھارتی روپے (270،000 پاؤنڈ) تھی۔

غفلت کے باعث معطلی کا سامنا کرنے والے اسٹیشن ماسٹر کی  ملازمت سے معطلی ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا، جس نے اس کو طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے پر مجبور کر دیا۔

 جواب میں ان کی اہلیہ نے بھارتی قوانین کے تحت جوابی شکایت درج کروائی اور ان پر اور ان کے اہل خانہ پر ظلم اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ کیس چھتیس گڑھ ہائی کورٹ پہنچا، عدالت نے بیوی کے ہراساں کرنے کے دعووؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ سابق محبوب کے ساتھ مسلسل رابطے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جھگڑے، جن سے ’اوکے‘ والے واقعے نے جنم لیا، شوہر کے لیے ذہنی اذیت کے مترادف ہیں۔

 ہائی کورٹ نے فیملی کورٹ کے پہلے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آخر کار اسٹیشن ماسٹر کو طلاق کی منظوری دے دی۔

مزیدخبریں