شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں ، 4 خارجی جہنم واصل 

08:07 PM, 10 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز  نے 2 مختلف کارروائیاں میں   4 خارجی ہلاک کردیے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، سپن وام میں ہونے والی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ   سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں   2 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے قریب کی ۔ سپن وام میں دہشت گرد افغانستان کی جانب سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی کوشش کو موثر انداز میں ناکام بنایا ،  در اندازی کرنے والے 2 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے  ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   خارجی دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں ، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر حال میں اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔

مزیدخبریں