مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی فائرنگ  بھارتی قابض فوج کا افسر ہلاک

09:37 PM, 10 Nov, 2024

(ویب ڈیسک )مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک مقابلے کے دوران غاصب بھارتی فوج کا ایک افسر ہلاک اور تین سپاہی زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی سولہویں کور نے  ایکس پر بیان میں  کہا کہ  جونیر کمیشنڈ آفیسر ( جے سی او) نائب صوبیدار راکیش کمار حریت پسندوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

مقابلہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ہوا۔ بھارتی غاصب فوج نے اس علاقے میں خصوصی آپریشن شروع کیا ہے۔ 

حال ہی میں دو ولیج ڈیفینس گارڈز (وی ڈی جیز) کی ہلاکت کے بعد فوج نے حریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیز کیے ہیں۔

اتوار کی صبح گیارہ بجے بھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کی حریت پسندوں سے جھڑپ ایک جنگل میں ہوئی۔ اِسی علاقے میں وی ڈی جی نذیر احمد اور کلدیپ کمار کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی تھیں۔

مزیدخبریں