شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

09:54 AM, 10 Oct, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئے۔

سعودی شاہی عدالت نے اتوار کو شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل السعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انکی نماز جنازہ آج ریاض میں ادا کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادہ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے، اور ان کے لیے ریاض شہر میں بن عبداللہ مسجد میں دعا کی جائے گی۔

مزیدخبریں