ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے

11:40 AM, 10 Oct, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا تھا. ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

تفصیلا ت کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ ہفتے پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ڈاکٹر قدیر پہلے الشفا ہسپتال اور بعد میں ملٹری ہسپتال میں زیر علاج رہے، ڈاکٹر قدیر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں، ڈاکٹر قدیر ملٹری ہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد گھر منتقل ہو گئے تھے. گزشتہ رات ڈاکٹر قدیر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی. ڈاکٹر قدیر کو طبیعت کی خرابی پر قریبی کے آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا. ڈاکٹر قدیر آج صبح جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے.

ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل1936ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے. ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی. ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی. 1967میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹراور 1972میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی.

مزیدخبریں