پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،10 اکتوبر 2021
12:35 PM, 10 Oct, 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا اہم اعلان، پاکستان مسلم لیگ (ن) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر کل ملک بھر میں یوم سوگ منائے گی پاکستان ایک اور محسن سے محروم ہوگیا، ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کردی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد سمیت سول اور ملٹری حکام کی شرکت، محسن پاکستان کو ایچ8 قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کا عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار، کہا انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنانے میں اہم کردارادا کیا، پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے محبت کرتی ہے، انکی ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار، کہا ڈاکٹر عبداالقدیر خان کو1982 سے جانتے تھے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کےلئے ان کی خدمات پوری قوم بھلا نہیں پائے گی۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کو اظہار، کہا پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا، آج ہر پاکستانی سوگوار ہے، ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پائیہ تکمیل پر پہنچایا، جس کی بنیاد قائدِ عوام نے رکھی تھی، پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔ افواج پاکستان کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پراظہار افسوس ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کا گہرے دکھ کا اظہار ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئےگراں قدر خدمات انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔ سربراہ پاک فضائیہ کا ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ملکی دفاع کے لئے اعلیٰ خدمات، 3 بار صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، ڈاکٹرقدیر کو ہلال امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازاگیا۔