پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،10 اکتوبر 2021

02:26 PM, 10 Oct, 2021

حسان عبداللہ
ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کرےگا، انصاف کی فراہمی سے معاشرہ آزاد ہوتا ہے، جہاں قانون کی بالادستی ہو وہ قومیں اوپر چلی جاتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا عشرہ رحمت العالمین کی مرکزی تقریب سے خطاب، کہا موجودہ دور میں نوجوان نسل انتہائی دباؤ کا شکار ہے، جن کو ہم رول ماڈل سمجھتے تھے اکثر کو تباہی کی طرف جاتے دیکھا، موسمیاتی تبدیلی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان ایک اور محسن سے محروم ہوگیا، ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کو ایچ8 قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، پروفیسر ڈاکٹر احمد الغزالی نے فیصل مسجد میں نماز جنازہ پڑھائی، شہریوں کی بڑی تعداد سمیت سول اور ملٹری حکام کی شرکت۔ وزیراعظم عمران خان کاعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار، کہا انہوں نے ملک کو ایٹمی ریاست بنانے میں اہم کردارادا کیا، پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے محبت کرتی ہے، انکی ناقابل فراموش خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار، کہا ڈاکٹر عبداالقدیر خان کو1982 سے جانتے تھے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کےلئے ان کی خدمات پوری قوم بھلا نہیں پائے گی۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پرسیاسی وسماجی شخصیات کا رنج و غم کا اظہار، وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا عبدالقدیرخان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان کے لئے ان کی خدمات ان گنت ہیں، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاکہ ملکی دفاع کےلئے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا، اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، شفقت محمود نے لکھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے علمبردار تھے اور انہوں نے ہماری سلامتی میں بے پناہ حصہ ڈالا۔
مزیدخبریں