انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 14 پیسے سستا ہوگیا

06:14 PM, 10 Oct, 2023

احمد علی
کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 14 پیسے سستا ہوگیا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 14 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک کے مقابلے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔
مزیدخبریں