ٹانک: پولیس وین پر نامعلوم افراد کا حملہ، 2اہلکار جاں بحق

12:11 PM, 10 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ٹانک میں علاقہ پٹھان کوٹ کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ڈی پی او کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی وین معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں