خاتون ٹیچر اسکول میں مساج کرواتے پکڑی گئی، ویڈیو وائرل

01:08 PM, 10 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسکول تعلیم حاصل کرنے کی جگہ ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں اساتذہ یا اسکول کے عملے کو اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے دیکھا جاتا ہے۔

جیسا کہ حال ہی میں ایک سرکاری اسکول کی پریشان کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ طلبا کو خاتون اسکول ٹیچر کی ٹانگوں کا مساج کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے گورنمنٹ ہائر پرائمری سکول میں پیش آیا، ویڈیو میں سرکاری اسکول کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

صارفین سمیت دیگر اسکول اساتذہ کی جانب سے واقعے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ مبینہ طور پر فلمائی گئی اس ویڈیو میں ٹیچر کو کلاس روم میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی پرنسپل، انجو چودھری نے وائرل ویڈیو پر کہا کہ وہ اس واقعے سے لاعلم ہیں۔ ان کا اس واقعے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹیچر کی طبیعت ناساز ہو اور انہوں نے طلبہ سے پیروں کی مالش کرنے کی درخواست کی ہو۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت کا تعین کرنے کے لیے معاملے پر تحقیقات کرائی جائیں گی۔

مزیدخبریں