ویب ڈیسک: دفتر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران غیرملکی سفارت کاروں کو نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے اجلاس کے معززیں اور مندوبین کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات اٹھائے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران تمام سفارت کار اپنی نقل و حرکت کا محدود رکھنے پر غور کریں۔غیر ملکی سفارت کار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھے۔
غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کرے۔ وزارت خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب بنانے میں سفارتی مشنز کے تعاون کی خواہاں ہے۔